سوات(سوات نیوز)سوات سمیت پورے ملک میں کورونا وبا کے سو دن مکمل ہوگئے ، ملک بھر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مزید موثر اقدامات پر غور شروع ، وبا پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
کورونا وائرس اج سے تقریبا سو دن پہلے پاکستان میں ایران سے داخل ہواتھا اور پاکستان نے اس وبا سے نمٹنے کیلئے عارضی لاک ڈاون بھی نافذ کیا تھا، اج سو دن مکمل ہونے کے بعد سوات سمیت ملک بھر میں پروگرامات منعقد ہونگے جس میں ان تمام لوگوں ، اداروں، رفاحی اور فلاحی تنظیموں ، ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا جنہوں نے اس وبا پر قابو پانے کیلئے اپنے اپنے کوششیں کی اور عوام کو اس وبا سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کئے ۔
1,105 total views, 2 views today
Comments