سوات(سوات نیوز)سوات پولیس و انتظامیہ دیگر اضلاع سے آنے والوں کو روکنے میں ناکام، مقامی افراد مشکلات کا شکارپابندی کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح کالام کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سوات کے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی امد کا سلسلہ تاحال نہیں روکا جا سکا، لنڈاکے چیک پوسٹ بند ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح مدین پل تک پہنچ گئے ، جہاں ایک مرتبہ پھر سیاحوں کو روک دیا گیا ، سڑک تنگ ہونے اور رش بڑھنے کی وجہ سے سڑک گھنٹوں گھنٹوں بند ہونے لگی ہے، جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
1,078 total views, 2 views today
Comments