سوات(سوات نیوز)کورونا وبا کے سو دن مکمل ہوگئے ، سوات میں بڑی تقریب میں وبا کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
کورونا وبا کے سو روز مکمل ہونے کے بعد سوات کے ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت ایک پروگرام منعقد کی گئی، ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقدہ پروگرام میں ضلعی انتظامیہ، سرکاری افیسران، ریسکیو 1122، ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم ، کمشنر مالاکنڈڈویژن ریاض محسود سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
پروگرام میں ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کورونا وائرس کیخلاف بھر پور مہم چلانے پر سوات نیوز سمیت دیگر میڈیا ، فلاحی اداروں ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، پولیس، اور عوام کا شکریہ اداکیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے اس موقع پر کہا کہ کرونا وائرس سے لڑنے والے مجاہد ہیں، صوبائی حکومت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اس موقع پر ڈی ای او ڈاکٹر اکرم شاہ نے کہا کہ پورے سوات میں تمام اداروں نے ملکر ایک ٹیم کی طرح کورونا وائرس سے لڑے ہیں ، یہ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
پروگرام میں پولیس کی چابکدست ٹیم نے کورونا وائرس کیخلاف بھر پور کوششیں پر گارڈ اف انر پیش کیا ۔
870 total views, 2 views today