سوات(سوات نیوز)سوات کے مختلف سیاحتی علاقوں میں بارش ، ندی نالیوں میں طغیانی ، این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کردی
سوات میں گزشتہ تین روز سے گرمی کی لہر میں شدت اگئی ہے، لیکن اج مون سون کی بارشوں کی پہلی بارش نے سوات کا موسم خوشگوار بنا دیا ۔ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ، مٹہ ، مدین کالام میں بارش ہوئی ، تیز بارش کے بعد ان علاقوں کے ندی نالیوں میں طغیانی اگئی ہے،
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سوات سمیت دیگر سیاحتی علاقوں میں تین سے سات جولائی تک شدید بارشوں کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے تمام سیاحوں مقامی لوگوں کو ان دنوں ندی نالیوں سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
888 total views, 2 views today
Comments