سوات(سوات نیوز)سیدو شریف اسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے لفٹ بے کار ہوگئے، عوام کا اینٹی کرپشن سے انکوائری کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے لفٹس بے کار ہوگئے ہیں، کورونا وارڈ میں داخل مریضوں تک آکسیجن پہنچانے کیلئے مختص لفٹ بھی اسپتال عملہ کے مطابق خراب پڑا ہے اور اب مریض کے رشتہ دار خود ہی ہتھ ریڑھیوں میں آکسیجن سلینڈر رکھ کر مریض تک پہنچا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ موجودہ لفٹس کو لگے ہوئے بہت کم عرصہ ہی ہوا ہے اور اس کا استعمال بھی نہایت کم ہے، لفٹس کی اتنی جلد خرابی نے ان کے معیار پر سوالات اٹھا دئے ہیں اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹی کرپشن اور نیب اس معاملہ کی انکوائری کرے۔
972 total views, 4 views today
Comments