مینگورہ (ناصرعالم سے)سوات میں نمایاں سماجی خدمات انجام دینے اور زندگی کے نشیب وفراز سے گزر کر کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے تجربات پر مبنی کتاب شائع کرنے کااعلان،کتاب کا مقصد ان کامیاب افراد کی حوصلہ افزائی اوران کے تجربات سے نوجوانوں کو مستفید کراناہے،سوات کے کامیاب افراد کے تجربات کو کتابی شکل دینے کیلئے ان سے فرداََ فرداََ ملاقاتیں کرکے ان کی کہانی ان کی زبانی سنی جائے گی اس مقصد کیلئے کمیٹیاں دے دی گئیں،سوات میں خپل کلی وال تنظیم نے زندگی میں مختلف مراحل اور تجربات سے گزر کر کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے گذشتہ روز تنظیم کے چیئرمین فضل مولا زاہد کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کمیٹیاں تشکیل دے کرانہیں مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعد فیصلہ یا گیا کہ علاقے کی جن شخصیات کی معاشرتی فلاح و بہبود کیلئے بیش بہا خدمات ہیں ان کی کہانیاں کتابی شکل میں دنیا کو پیش کرنا ایک قابل ستائش اقدام ہوگا جس کے ہر حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور یہ عمل پورے ملک میں ایک مثال کے طور پر پیش کیا جائے گا،اس موقع پر گیارہ رکنی مشاورتی کمیٹی بنائی گئی جس میں ایڈیٹوریل بورڈ کے تمام ارکان کے علاوہ تنظیم کی مشاورتی کونسل کے دیگر اراکین بھی اس کمیٹی کے ارکان تصور ہوں گے،شرکاء نے کہا کہ چونکہ یہ ایک نازک اور اہم کام ہے لہٰذہ شخصیات کے انتخاب میں بڑے احتیاط سے کام لینا ہوگا،مشاورتی کمیٹی کے ممبران صرف دو یا تین ناموں کی تجویز دے سکتے ہیں جس کے ساتھ اس شخصیت کی سماجی خدمات کے خدوخال اور اگر ضرورت ہو تو زبانی یا تحریری طور پر کوئی ثبوت بھی پیش کریں گے اور کمیٹی کے اجازت ملنے کے بعد اس کی کہانی لکھنے میں اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔
1,460 total views, 2 views today