اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین ترکش سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراءبلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے پر غور شروع کردیا اور اس حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے جاوید آفریدینےارطغرل غازی کے مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کو فرنچائز برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اشارہ دیا تھا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاوید آفریدی نے زلمی فینز سے مشورہ مانگا کہ اگر ارتغرل پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بن جائے تو؟۔ پیغام کے بعد صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے پیغامات کی بھر مار ہو گئی ۔
1,232 total views, 2 views today
Comments