مینگورہ، ڈسٹرکٹ زکواۃ چیئرمین خورشید اقبال نے سوات پریس کلب کے نومنتخب صدر رشید اقبال ،نائب صدر غفور خان ، جنرل سیکرٹری فضل رحیم اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فیاض ظفر ، نائب صدر شیرین زادہ ،جنرل سیکرٹری سلیم اطہر اور دوسرے تمام ممبران کو مبارکباد دی ہے ، سوات پریس کلب اس وقت سوات کے مسائل کو بہتر انداز میں پیش کررہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ حکام بالا سوات کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرسکتی ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ نومنتخب کابینہ اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کا لاکر سوات کے مسائل کو ہمیشہ اولیت دے گی اور اپنا فرض بہتر طریقے سے ادا کریگی ۔
662 total views, no views today
Comments


