وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان صاحب
سوات میں ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کی بھی سنیے
کورونا وباء سے جو شعبے سو فیصد متاثر ہوئے ان میں آئوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا شعبہ بھی شامل ہے۔ ہمارا کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے۔ نوبت سامان بیچنے اور فاقوں تک آ گئی ہے۔ اوپر سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز نے سالانہ ٹیکسوں کی وصولی کے لیئے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو ہمارے پیچھے لگا دیا ہے جو صبح شام ہمیں دھمکا رہے ہیں کہ ٹیکس نہ دیا تو سائن بورڈز اکھاڑ کر لے جائیں گے۔ ساتھ قانونی چارہ جوئی کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
جناب وزیراعلی صاحب۔
آپ انصاف کریں۔ ہم ان حالات میں جب کاروبار مکمل بند پڑا ہے۔ ٹیکس کہاں سے دیں؟
ہماری دردمندانہ اپیل ہے آئوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا شعبہ بچانے کے لیئے 2019-20 اور 2020-21 کے دو سالوں کا ٹیکس معاف کیا جائے اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی جائے کہ شدید مالی مشکلات کا شکار شعبے کی بحالی کے لیئے کردار ادا کریں نا کہ انہیں بالکل ہی تباہ و برباد کرنے پر تل جائیں۔
ہماری یہ بھی درخواست ہے کہ جناب ہمیں ملاقات کا شرف بخشیں اور ہمارے کاروبار کی بحالی کے لیئے خصوصی امدادی پیکج کو زیر غور لائیں۔
ہمیں امید ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی صاحب ہماری اس اپیل کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
منجانب: آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن، سوات، خیبر پختونخواہ
1,157 total views, 2 views today