بریکوٹ، یکن پبلک سکول املوک درہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ۔جماعت اول کے طالبہ صدف بہار نے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں مہمانی خصوصی دانشور ،تاریخ دان و ادیب پرویش شاہین تھے ۔اس موقع پر سکول پرنسپل اصغر خان زیرے ، اساتذہ کرام، والدین ،سماجی لوگوں کے علاوہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں طلباء و طالبات نے امن اور تعلیم کے متعلق تقاریر اور نظمیں پیش کئے ۔نتائج کے مطابق نرسری میں خنصہ بی بی ،کے جی میں ثاقب علی ،اول میں صدف بہار،دوم میں امراء بی بی ،سوم میں یاسر خان،چہار م میں محمد عباس خان جبکہ پنجم میں فرحان علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔مہمانی خصوصی پرویش شاہین اور پرنسپل اصغر خان زیرے نے کہا کہ خواندگی کے اضافے میں پرائیویٹ سکولز اہم کردار ادا کررہا ہے ۔پرائیوٹ تعلیمی ادارے معاشرے میں تعلیم عام کرنے اور ایک مفید شہری ریاست کو فراہم کرنے حکومت کے ساتھ برابر شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں تعلیم ہی کی بدولت ترقی یافتہ ممالک دنیا پر راج کررہی ہے ۔پاکستان میں اس وقت تعلیم کی شرح انتہائی کم ہے ۔خواندگی میں اضافے کیلئے معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصہ کا کردار ادا کرے کیونکہ تعلیم ہی میں ہماری بقاء ہے اس وقت ملک دہشت گردی میں بری طرح پھنس گیا ہے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں تعلیم ہی واحد ذریعے ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا کے دیگر ترقیاتی ممالک کے صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں ۔بعد میں مہمانی خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور سکول کی کارکردگی کو سراہا۔
888 total views, no views today


