لاہور: جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا ہے۔ڈی آئی جی لاہور رانا عبدالجبار نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے سیکٹر ای ون میں گزشتہ رات کے کسی پہر نامعلوم افراد زاہد نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے، جنہوں نے تیز دھار آلے کی مدد سے زاہد، ان کے دو چھوٹے بھائی
دو خواتین اور 8 سے 12 سال کے درمیان 3 بچوں کو قتل کردیا۔
پولیس اور فورنسک ٹیموں نے مکان سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ لاشوں کو بھی جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ، تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ دلخراش واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ نظر آتا ہے تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات تفتیشی عمل آگے بڑھنے پر ہی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سےرپورٹ طلب کرکے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
479 total views, no views today


