سوات(سوات نیوز) عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں دفتر بہبودآبادی سیدو شریف ضلع سوات میں پروگرام کا انعقاد کياگيا، پروگرام کے شرکاء سے جناب عاصم ضیاء صاحب ضلع بہبودآبادی افسر محکمہ بہبود آبادی نے خطاب کیا، اپنے خطاب میں بڑھتی ہوئی ضلع سوات میں آبادی کی روک تھام کیلئے محکمہ کی کوششوں سے آگاہ کیا. علمی یوم آبادی کے حوالے سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا. آخر میں ضلع افسر نے پچھلے سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسيم کئے.
1,019 total views, 2 views today
Comments