مینگورہ(سوات نیوز)مسلم لائرزفورم کی جانب سے صد ر کبل بار ایسوسی ایشن شیرعلی شاہ ایڈووکیٹ اور فضل رحمان نونو ایڈووکیٹ کے اعزازمیں تقریب کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ نے کی،اس موقع پر شرکاء نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہاکہ ان کی شمولیت کو فورم کیلئے نیک شگون اور ایک احسن اقدام قراردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل رحمان نونو،شیرعلی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہاکہ مسلم لائرز فورم کی خدمات روزروشن ک طرح عیاں ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے قافلے میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ عوام کو مسلم لائرز فورم سے فوری انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی کی جو توقعات اور امیدیں ہیں وہ ضرور پورا کرے گی اور پہلے کی طرح آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی،اس موقع پرفہدخان ایڈووکیٹ،ناصرخان،محمد عابدخان،برکت علی،محمد عرفان اورعمران خان ایڈووکیٹ نے مسلم لائرز فورم میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے مسلم لائرز فورم کیلئے مشترکہ جدوجہدکا عزم کیا،مقررین نے کہاکہ شامل ہونے والے ساتھی پارٹی کے مزید استحکام اور ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،اس موقع پرشیرمحمدخان ایڈووکیٹ،قوی خان ایڈووکیٹ،بہاؤالدین،محمد عالم،اعظیم خان، عارف اوریاسرایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔
898 total views, no views today



