سوات،سوات میں سی این جی ایسوسی ایشن نے کم پریشر کے باعث تمام اسٹیشن بند کردئے ،مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں صوبہ بھر میں اسٹیشن بند کرنے کی بھی دھمکی دیدی،سوات میں سردی کا آغاز ہوتے ہی گیس بندش اور کم پریشر کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جبکہ امسال شدید سردی ہونے کے باعث سوئی سدرن نادرن گیس والوں نے کچھ حد سے ذیادہ ظلم کرکے پریشر نہ ہونے کے برابر کردیا ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کے چولہے تو ٹھنڈے ہوہی گئے تھے کہ اب نئے سال کے تحفے میں سوات کے تمام سی این جی اسٹیشن مالکان نے کم پریشر کی وجہ سے اسٹیشن بھی بند کردئے ہیں ،سی این جی اسٹیشن کی بندش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے تو وہیں رکشہ اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیوروں کا روزگار بھی تھم گیا ہے ،سوات سی این جی ایسوسی ایشن سوات کے صدرحاجی طاہر خان نے میڈیا کوبتایا کہ سوات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور محکمہ سوئی گیس والوں نے جان بوجھ کر نوشہرہ کے مقام پر سوات کا پریشر کم کردیا ہے جو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہ ہمارے اسٹیشن اس وقت تک بند رہیں جب تک پریشر کا مسئلہ حل نہیں کیاجاتا اور اگر ہمارے مسئلے پر ٹال مٹو ل سے کام لیا گیا تو ہم پورے صوبے کے سی این جی اسٹیشن بند کردیں گے اور پھر تمام تر ذمے داری حکومت اور محکمہ سوئی گیس پر عائد ہوگی ۔
628 total views, no views today


