مینگورہ(سوات نیوز)قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین شیر بہادرزادہ خان اورسینئر وائس چیئرمین ملک عمران خان نے کہاہے کہ حکومت اوردیگر سیاسی پارٹیوں نے لوگوں کو مایوس کردیا ہے جس کی وجہ سے ان میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے جو ہماری پارٹی کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ مختلف پارٹیوں سے لوگ ناطہ توڑ کرقومی وطن پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اے این پی اورپی ٹی آئی سے متعددافرادنے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرکے آفتاب شیر پاؤ سمیت دیگر قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاجن میں ابوبکر،انور،عباس،خضر حیات،حیات،تنویر،عمیر،عبداللہ،شہاب،ساجد،فیصل،عباس،عدنان ودیگر شامل ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،اس دور حکومت میں عوام نے تمام تر اشیاء کے بحران دیکھے،پٹرول،آٹے،چینی سمیت دیگر اشیاء کی قلت اور خودساختہ مہنگائی وبے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے پاس عوامی مسائل کے حل کا پروگرام موجود ہے جو اقتدارمیں آکر عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گی، تقریب سے شوکت علی خان،انور اقبال بالے اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں۔
770 total views, 2 views today