سوات،سی این جی سٹیشن کی بندش سے مینگورہ کے عوام کو سوئی گیس مل گئی عوام میں خوشی کی لہر دو ماہ کے تعطل کے بعد لوگوں کے گھروں میں سوئی گیس بحال ، عام لوگوں دوپہر کاکھانا سوئی گیس سے تیار کیا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ جی ٹی روڈ پر دو درجن کے قریب سی این جی سٹیشنز نے یکم جنور ی سے احتجاجا تما م سٹیشن بند کردئے جس کی وجہ سے مینگورہ کے مختلف نواحی علاقوں کو دو ماہ تعطل کے بعد دن کو گیس کی دیدار نصیب ہوئی مینگورہ کے بیشتر علاقوں ملوک آباد، قاضی بابامحلہ ، شاہدرہ وغیرہ میں دن دس بجے سے دو بجے تک سوئی گیس کی فراہمی جاری تھی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے تمام سی این جی سٹیشن پر دوماہ کے لئے پابندی لگائی جائے کیونکہ سوات میں زیادہ تر نان کسٹم پیڈ اور کٹ گاڑیاں چلائی جاتی ہے وہ حکومت کو ٹیکس بھی نہیں دیتی ہے اور سڑکوں کوبھی خراب کردیتی ہے اور ایک ہی گاڑی میں چار ، چار سی این جی ٹنگیاں لگی ہوئی ہوتی ہے ، اس کے علاوہ مینگورہ میں درجنوں تندورں مالکیان نے غیر قانونی موبائل سی این جی ٹنکیاں لگائی ہوئی جوکسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ مینگورہ کے عوام نے سی این جی سٹیشن کی بندش پر اطمنان کا اظہارکیا ہے اور پہلی مرتبہ سردیوں میں عوام نے سوئی گیس کے فراہمی پر سکون کا سانس لیا ہے ۔
628 total views, no views today


