سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے فضاگٹ بائی پاس روڈ کے پرفضا مقام دریائے سوات کے کنارے تعمیرہونے والی واک ٹریک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی سوات حمید خان،سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل بابوزئی شاہدعلی،ایریگیشن ایس ڈی او سلیمان، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس سی شیدا محمدسمیت پی ٹی آئی ورکرز موجود تھے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یہ اہم منصوبہ دریائے سوات کے کنارے تعمیرکیاجارہاہے جومین سڑک سے الگ ایک پرفضا مقام ہے جولوگوں کی واک کے لئے سنگ میل ثابت ہوگاانہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں حفاظتی پشتے سمیت گرین بیلٹس اور عوام کی سیر وتفریح کیلئے سہولتوں سے آراستہ مختلف مقامات بنائے جائیں گے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات نے حکام کوہدایت کی کہ اس عوام دوست منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی اورناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے لوگوں کوپر سکون ماحول میں واک کا موقع مل جائے گا اور خصوصاً حفاظتی پشتوں کی وجہ سے مقامی آبادیاں محفوظ ہو جائیں گی۔
1,248 total views, 2 views today