مینگورہ(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے موجودہ حکومت کو ہر لحاذسے اور ہر محاذ پر ناکام قراردے کر اسے اقتدارسے الگ ہونے کا مطالبہ کردیا،اس حوالے سے ن لیگ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے پی ٹی آئی اقتدارمیں آئی ہے اس وقت سے ہرطرف بحرانوں اور مسائل کا راج قائم ہوا ہے جس کے سبب عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے،لوگ پٹرول،آٹے،چینی اور دیگراشیاء کے حصول کیلئے پیسے دے کر بھی دھکے اورٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں مگر حکمرانوں کوعوام کی پریشانیوں کا ذرہ بھر احساس نہیں جنہوں نے اقتدار کے نشے میں دھت ہوکرغریب عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا اگر عوام کاجینا حرام کرناتبدیلی ہے تو یہ تبدیلی ہمیں منظور نہیں لوگوں نے مثبت تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا اپنا جینا حرام کرانے کیلئے نہیں مگر حکومت قدم قدم پر اپنے وعدوں کی خود نفی کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام تنگ آچکے ہیں اوروہ بہت جلد اس حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔
839 total views, no views today



