سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ زاہد خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی طاہر ولد امیر سکنہ لانڈری کراچی حال بنڑ مینگورہ کے قبضے سے 3191گرام چرس اور 524گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 534جرم 9DCNSAتھانہ بنڑ رجسٹرڈ کیا ایس ایچ اُو خوازہ خیلہ عمر رحیم خان اور اس کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گوہر علی ولد بوستان ساکن شین کے قبضے سے 640گرام چرس اور 18گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 11ACNSA,9CCNSAتھانہ خوازہ خیلہ درج کیا جبکہ منشیات فروش عمران ولد عزت مند ساکن سم شین کے قبضہ سے 399گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف جرم 9CCNSAتھانہ خوازہ خیلہ رجسٹرڈ کیا گیا ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔
1,139 total views, no views today



