مینگورہ (سوات نیوز) تحصیل بابوزئی سوات میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، رحمان کلینکل لیبارٹری سیل،درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگاکر نودو گیارہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق مینگورہ سیدوشریف میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان اور انسپکٹرفیض علی خان نے مینگورہ سیدوشریف میں موجود 13نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ شخض شاہ حسین کو پتھالوجی ٹسٹ میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے رحمان کلینکل لیبارٹری کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔معائینے کے دورانفیصل کلینکل لیبارٹری و ایکسرے،شفاء سنٹرل کلینکل لیبارٹری،شفاء ہسپتال،شاہ میڈیکل سنیٹر اور دیگر کو رجسٹریشن اور تجدید رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے اور انہیں COVID-19 کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کیلئے ہدایات دیئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی اپنے مراکز بند کرکے رفو چکر ہوگئے۔ عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کو سہراتے ہوئے اس میں مذید تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے
904 total views, no views today



