سوات(سوات نیوز)سوات کا بارہ سالہ دلیر بچہ اغوا کاروں کو دھوکہ دیکر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والا سات سالہ بچہ احسان اللہ کو چند دن قبل گاوں شین سے گاڑی میں بیٹھا کر اغوا کرلیا تھا، علاقہ میں ان کے گمشدگی کیخلاف پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج بھی کی تھی ، تاہم گزشتہ روز احسان اللہ کے بازیابی کے حوالے سے اسلام اباد پولیس نے ان کو فون کیا اور بچہ کی موجودگی کی اطلاع دی ، بچے کا کہنا تھا کہ مجھے نامعلوم افراد نے سڑک سے گاڑی میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے ، جب میں گاڑی سےا ترنے لگا تو انہوں نے مجھے قتل کی دھمکی دی۔
بارہ سالہ احسان اللہ نے کہا کہ مجھے سوزوکی میں بیٹھا کر لے گئے تھے، جب اسلام اباد میں وہ گاڑی سے نکل کر ایک گھر چلے گئے تو میں بھی گاڑی سے نکل ایا اور بھاگ گیا ، کافی دیر بھاگنے کے بعد میں ایک ادمی سے ملا اور اس کو اپنی بات کہہ دی جس نے مجھے پولیس کے حوالے کیا اور پھر پولیس نے میرے والد کو فون کرکے اگاہ کیا ، یوں مین اپنے گاوں شین واپس پہنچ گیا۔
916 total views, 2 views today