لاہور(این این ائی ) ملک بھر کے تاجروں نے ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز کردیا ہے۔ ملک بھر میں تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، آج تمام قافلے زیرو پوائنٹ اسلام آباد سے ہارن بجاتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کا رخ کریں گے اور وہاں پہنچ کر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جمع کروائیں گے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت اوقات کار بڑھائے جب کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل، مارکیز اور شادی ہال کو بھی کام کرنے دیا جائے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ آج شام 4 بجے ملک بھر کے تاجر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ بلوچستان، سندھ، خیبر پختون خوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے تاجر سہہ پہر3 بجے زیرو پوائنٹ اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔
948 total views, no views today



