سوات(سوات نیوز)نیشنل یوتھ ارگنائزیشن نے ضلع سوات میں ممبرسازی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ملک سبحان کانجو کے حجرے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں باضابطہ طور پر فارم پر کرکے ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ افتتاحی پروگرام میں صوبائی ایڈوائزر اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رحمت علی خان، نیشنل یوتھ کے صوبائی صدر طارق افغان ایڈوکیٹ، چیئرمین ارگنائزنگ کمیٹی کاشف باچا، صوبائی ارگنائزر مراد مشوانی، ضلع سوات کے صدر حیدرعلی شاہ، چیئرمین انوارالحق، جنرل سیکریٹری نویدعلی خان، ڈاکٹرظہور، عوامی نیشنل پارٹی سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمدخان، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر عاصم خان، کلچر سیکریٹری ضیاء ناصر یوسفزء اور ملگری ڈاکٹران کے ڈاکٹرجمیل احمد نے شرکت کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے 7 تحصیلوں کے 67 یونین کونسلز میں نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کی ممبر سازی ہوگی۔ کارکن ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ اور تبدیلی سرکار سے تنگ پختون نوجوانوں کو نیشنل یوتھ ارگنائزیشن میں شمولیت کی دعوت دیں۔ صوبائی ایڈوائزر رحمت علی خان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ہدایات کے مطابق صوبے کے ہر گاؤں ہر محلے میں باچاخان بابا کا پیغام پہنچانے میں نیشنل یوتھ ارگنائزیشن بنیادی کردار ادا کرے گی اور تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تنظیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جا ئے اور تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائے۔
928 total views, no views today



