سوات(سوات نیوز)سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں عید العضحی کیلئے کورونا کے سدباب کیلئے خصوصی پلان اور ایس او پیز کا اعلان،میلہ مویشان اور دیگر مقامات پر بغیر ماسک اور احتیاطی تدابیر کے بغیر داخلے پر پابندی،عوام سے احتیاط برتنے کی ہدایت،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں عید العضحی کیلئے خصوصی پلان اور ایس او پیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید العضحی کے آمد کے موقع پر میلہ مویشاں میں جانے والے افراد کے بغیر ماسک اور احتیاطی تدابیر کے بغیر داخلے پر مکمل پابندی ہوگی اور میلوں کو مخصوص مقامات پر قائم کیا جائیں جبکہ عید کے دن زبح ہونے والے جانوروں کے فضلے اور گندگی کو بروقت موقع پر ٹھکانے لگایا جائیں اس سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس سی کو بھی خصوصی ہدایات جاری کئے گئے کہ وہ زبح شدہ جانوروں کے فضلہ جات کو بروقت اٹھا کر انہیں ٹھکانے لگائیں تاکہ کورونا کے وائرس کو روکا جاسکیں۔
1,060 total views, 2 views today