سوات(سھیل باچا)سوات کے انٹری پوائنٹ لنڈاکے چیک پوسٹ دوبارہ سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے، اج اتوار کے روز سخت چیکنگ کی گئی اور سوات داخل ہونے والے سیاحوں کو روکا گیا جس پر سیاحوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا
پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے، اور سخت احکامات موصول ہوئے ہیں کہ سوات میں سیاحت پر پابندی برقرار ہے کسی بھی سیاح کو سوات نہ انے دیا جائے ، جس کے بعد لنڈاکے چیک پوسٹ کو سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے اور جو سیاح سوات اتے ہیں ان کو لنڈاکے چیک پوسٹ سے واپس کیا جاتا ہے۔
سیاحوں نے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دور سے مزل کرنے کے بعد جب چیک پوسٹ تک اتے ہین تو سیاحون کو واپس کیا جاتاہے جو انصافی ہے،سیاحوں نے کہا کہ موٹر پر ناکہ لگاکر سیاحوں کو واپس کیا جائے تاکہ وہ اتنی دور انے کی زحمت نہ کرسکیں.
786 total views, 2 views today