سوات(سوات نیوز)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے عوام اور خصوصاًنوجوانوں کو سبزباغ دکھائے تھے کہ ہم کروڑوں نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے،پچاس لاکھ گھر بنائیں گے،کرپشن و مہنگائی کے خاتمے کے علاوہ اوربہت سے وعدے کئے تھے۔ عوام کو ان جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دیکر اقتدار حاصل کرنے کے بعد آج حکومت اپنے کئے ہوئے تمام وعدوں سے مکرگئی ہیں اور کرپشن،مہنگائی،چینی چوروں،آٹاچوروں،ڈاکوؤں اورمافیاز کے خاتمے کے بجائے نا اہلوں کا ٹولہ حکومت الٹا غریب عوام کیخلاف ایکشن لے رہی ہیں اورغریبوں کا خاتمہ کررہی ہیں،موجودہ حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے کھل گیاہے،عوام کو پتہ چل چکاہے کہ موجودہ حکومت بھی پچھلے حکومتوں کا تسلسل ہے جن کا کام ہیں کہ غریب عوام کو لوٹناکسوٹنا،ذلیل وخوار کرنا،روزگار سے محروم کرنا،قسم ماقسم ٹیکس نافذکرنا،مہنگائی میں اضافہ کرنا،کرپشن کرنا،چینی چوروں،آٹاچوروں اور مافیاز کو سپورٹ دینا اور انکو بچانا۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے جے آئی یوتھ مینگورہ شہر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے نہ تو کوئی وژن ہے اور نہ ملک چلانا جانتی ہے۔ وزیروں مشیروں کوبیان بازی، غلط بیانی کے علاوہ اورکچھ نہیں آتا۔ملک میں نا اہلوں کا ٹولہ قابض ہے جو کہ صرف تنازعات کھڑے کرنے میں ماہر ہیں۔جنکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر طرف عوام کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔جسکی وجہ سے عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے کہ کب اور کیسے اس نا اہل بے کارحکومت سے چھٹکاراحاصل کرسکیں گے۔اجلاس میں جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ خان خاکسار،نائب صدر عاشق علی،جے آئی یوتھ سوات صدر خالدحسین کانجو نے بھی خطاب کیا۔
845 total views, 2 views today