سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل کے گاوں کوزہ بانڈی میں زبانی تکرار پر فائرنگ دو بچے زخمی ہوگئے ، پولیس سٹشن کانجو کے مطابق گاوں کوزہ بانڈئی میں معمولی تکرار پر طاہر خان ولد نادرخان سکنہ کوزہ بانڈئی نے سلطنت خان نامی شخص پر فائرنگ کردی۔سلطنت خان بال بال بچ گیا جبکہ فائرنگ کے زد میں دوبچے زخمی۔زخمی بچوں کو سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا کانجو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم طاہر خان کو گرفتار کرلیا۔
1,442 total views, no views today
Comments



