سوات(سوات نیوز)سوات میں جوا پر کھیلنے والوں پر پولیس کا چھاپہ، سنوکر کلب سے پانچ افراد گرفتار ، واقعات کے مطابق سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں قماربازوں پر پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب وہ سنوکر کلب میں جوا کھیل رہے تھے تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر باغ ڈھیری میں ایک سنوکر کلب پر چھاپہ مار کاروائی میں جاری قمار بازی کی سجی سجائی ہوئی محفل تہس نہس کر رکھ دی گئی۔موقع پر میدان میں موجود داؤ پر لگی ہوئی 1,22,250 پاکستانی کرنسی قبضہ میں لے کر ملزمان عظیم، خائستہ، ظاہرشاہ، یوسف خان اور ارشد ساکنان فتح پور کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے