سوات(سوات نیوز)سوات میں بے دریغ جنگلات کی کٹائی کیخلاف سول سوسائٹی حرکت میں اگئ،ٹمبر مافیا ، محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج ۔
سول سوسائٹی نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف ”ونہ بچ کڑیی“ کے نام سے مہم کا آغاز کردیا۔ مہم کے پہلے مرحلے میں نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد، ڈاکٹر خالد محموداور فضل خالق اور دیگر نے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ حکومت اورمحکمہ ئجنگلات کی سر پرستی میں ٹمبر مافیا سوات کے جنگلات کا صفایا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کمشنر کو اس لئے تبدیل کیا گیا کہ انہوں نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام جنگلات کی کٹائی کے خلاف اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک جنگلات میں کٹائی بند نہ کی جائے۔
1,012 total views, no views today



