سوات(سوات نیوز) پاکستان بوائے سکاؤٹس کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن التانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور نوجوانوں کی تنظیموں کے باہمی تبادلے اور ترقی میں اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدلرحمن الثانی کی جانب سے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا تھا۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور خصوصی طور پر دونوں ممالک کے نوجوانوں کی تنظیموں کے باہمی تبادلے اور ترقی میں اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
1,091 total views, 2 views today
Comments