بریکوٹ،قومی وطن پارٹی ضلعی رہنماء صدیق علی خان نے کہا ہے کہ دنیا کے عظیم کھلاڑیوں نے اپنے ہی گروانڈ پر کھیل کر دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔سوات کی زرخیز سرزمین نے ہر میدان میں بڑے شخصیات پید ا کئے ہیں ۔نوجوان کھیل کے میدانوں کو آباد رکھے کیونکہ علاقے میں امن کے ضامن ہی مثبت سرگرمیاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں ابوہا میں ینگ فائٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کے تقریب انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں اور ایک بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا ۔
اس موقع پر سماجی کارکن مختیار خان ،قومی وطن پارٹی سابق تحصیل بریکوٹ کے صدر حبیب اللہ خان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ سوات کے کھیل کے میدآن ہمیشہ آبار رہے ہیں ۔ہم نے ماضی میں بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی کریں گے ۔نوجوان نسل ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اگر ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ اور صحت مند ہوں تو یہ بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بہت جلد شامل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کھیل کود کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ملک اور علاقے میں امن اور ترقی لا سکتے ہیں ۔دنیا کی ترقی کا پر نظر دوڑائیں تو ان کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشید ہے ۔بعد میں انہوں نے ٹورنامنٹ کے کمیٹی کے لئے بیس ہزار جبکہ دونوں ٹیموں کے لئے پانچ پانچ ہزار نقد انعامات سے نواز ا۔
441 total views, no views today


