مینگورہ،مینگورہ میں فلائنگ کوچ ڈارئیوروں کا سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرہ بازی، اسٹیشن جلد ازجلد کھولنے کا مطالبہ، گذشتہ روز مینگورہ میں فلائنگ کوچ ڈرائیوروں نے سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اورجلوس کی شکل میں گاڑیوں سمیت سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر بہادر اور دیگر نے کہاکہ سی این جی اسٹیشن کی بندش کی وجہ سے ان کی گاڑیوں کا پہیہ رک گیا اورنتیجے میں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجانے کا بھی خدشہ پیداہوگیاہے
انہوں نے کہاکہ سوات بھر میں سی این جی ملنا محال ہوگیا ہے اوراس صورتحال کے سبب ڈرائیوردردرکی خاک چھاننے پر مجبورہوگئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کہ اگر گیس لو پریشرکا مسئلہ فوری طورپرحل نہ کیاگیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سی این جی اسٹیشن مالکان پر ہوگی،دوسری جانب اس سلسلے میں اسٹیشن ایسوسی ایشن کے صدرطاہرخان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فلائنگ کوچ اورسوزوکی یونین اورڈرائیورصبح سے دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ بعض اسٹیشن اہلکاروں کو زدوکوب بھی کیااس صورتحال سے ہمیں بھی پریشانی کا سامنا ہے،ادھرفلائنگ کوچ ڈرائیوروں نے ایک بار پھرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندراندرگیس لو پریشرکا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے۔
436 total views, no views today


