مینگورہ(سوات نیوز)جمعیت علماء اسلام نے ایس او پیز کے تحت تمام سکولوں کو کھولنے کا مطالبہ کردیا،طلبہ کا قیمتی وقت مزید ضائع کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں،حکومت سکولوں کو کھولنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا کر بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائے،اس حوالے سے جے یو آئی کے رہنما اور ضلعی ترجمان محمد اعجازخان نے کہاہے کہ کرونا صورتحال میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سوات میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا،اس وقت سوات میں تمام سرکاری اور نجی سکول بند پڑے ہیں جس کے سبب اگر ایک طرف بچوں کا قیمتی وقت بری طرح ضائع ہورہاہے تو دوسری طرف نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اوردیگر عملہ شدیدمالی بحران اور مشکلار سے دوچار ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ تعلیم کے بغیر کو ئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی مگر مقام افسوس ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہماری نئی نسل پر تعلیم کے دروازے بند ہوچکے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت تمام سرکاری ا ور نجی سکولوں کو کھول کر طلبہ کا مزیدوقت ضائع ہونے سے بچائے۔
869 total views, no views today



