سوات(سوات نیوز) عید کی آمد پر عوام کو صاف اور صحت بخش مٹھائوں کی فراہمی لے لئے کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کا تمام ضلع میں واقع بیکریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کے مطابق سوات کے تحصیل بابوزئ اور خوازاخیلہ میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر مراد علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائرکٹر شکیل احمد خان کے نگرانی میں بیکریوں کا معاینہ کیا گیا، انہوں نے اس بابت تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صفائی کی ناقص صورتحال پر پانچ بیکریوں اور ان کے گوداموں کو سربمہر کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد کو جرمانے اور بہتری کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔ بیکریوں سے 1400 کلو مضر صحت مٹھائوں کو قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ عید پر عوام کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے تمام مالاکنڈ ڈویژن میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس سرگرم عمل ہے
796 total views, 2 views today