لاہور: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جڑ کو جلد از جلد ختم کیا جائے گا اور اس کے لیے صوبائی حکومتیں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں۔لاہور میں وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان اور انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر غور کیا گیا
جب کہ اس موقع وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ واہگہ اور سانحہ پشاور جیسے واقعات کو کبھی نہیں بھول سکتے، معصوم بچوں، شہریوں اور مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جڑ کو جلداز جلد ختم کیا جائے گا، 21 ویں ترمیم کے تحت آرمی ایکٹ میں غیر معمولی اقدامات ہوں گے، قوم اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں اور اس کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں جب کہ سکیورٹی ادارے بھی قلیل وقت میں باہمی رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں۔
337 total views, no views today


