سوات(سوات نیوز)سوات میں گستاخ رسول صل اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے والے غازی فیصل خالد کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرہ سوات کے تحصیل مٹہ کے بازار میں ہوا جس میں جے یو ائی سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پرمظاہرہ سے مولانا میاں سید حسن، ڈاکٹر امجد علی، مولانا رحیم اللہ، مولانا رحمت علی، مفتی بارک اللہ، مفتی محب اللہ، مولانا ہارون، دیگر علماء کرام، تاجر برادری، وکلاء برادری اور معززین علاقہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ حرمت رسول صل اللہ علیہ وسلم پر جان بھی قربان ہے ، غازی خالد نے گستاخ رسول کو قتل کرکے جرات کا مظاہر ہ کیا ہے اور ان کے اس جرات پر خالد کو دونوں سے ہاتھوں سے اہل اسلام کا سلام ہے۔
مقررین نے کہا کہ غآزی خالد نے توہین رسالت کے مرتکز شخص کو قتل کیا ہے ، اس نے کوئی جرم نہیں کیا ہے ، اس کو فی الفور رہا کیا جائیں ۔ مظاہرین نے کہا کہ موجودہ حکومت میں توہین رسالت میں اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔
1,825 total views, no views today



