مینگورہ(سوات نیوز)علاقہ کوکارئی میں تھری کے تنظیم نے مویشی ذبح کرکے گوشت ضرورت مندوں اورمسکینوں میں تقسیم کردیا،گذشتہ روز خپل کلی وال کارواں نامی تنظیم نے مویشی کو ذبح کرکے اس کا گوشت رضائے الٰہی کیلئے ضرورتمندو ں میں مفت تقسیم کردیا،تنظیم کے اراکین کا کہناتھا کہ ان کی تنظیم کامقصد غریبوں کی مدد کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کام کرنا ہے،کرونا صورتحال میں بھی تھری کے نے بے روزگار ہونے والے ہزاروں افراد میں امدادتقسیم کی جبکہ ماہ رمضان میں روازنہ کی بنیاد پر افطاری اور سحری کیلئے اشیائے خوردونوش تقسیم کرتے رہیں اس کے علاوہ عید کے موقع پر سینکڑوں لوگوں میں کپڑے اورجوتے بھی تقسیم کردئے جبکہ ساتھ ساتھ علاقے کی صفائی ستھرائی کیلئے بھی کام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ تنظیم کے عہدیداران اور ممبران مل کر فلاحی اور امدادی کام کررہے ہیں اوریہ کام تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔
1,140 total views, no views today



