سوات(سوات نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اورایم پی اے عزیز اللہ گران میں اہم بیٹھک، وزیراعلیٰ محمودخان نے تعمیروترقی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی، 98کروڑ روپے کی لاگت سے 83 کلومیٹر گیس پائپ لائن کی منظوری، چارباغ، منگلور، دکوڑک، عالم گنج، آلہ آباد، سیرتلیگرام،سنگوٹہ، کوکارئی، جامبیل، رشہ گٹہ، اسلام پور، سپل بانڈئی سمیت دیگرعلاقوں کیلئے گیس کی منظوری دیدی گئی، وزیراعلیٰ نے حلقہ پی کے 4میں لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کرانے پر ایم پی اے عزیز اللہ خان گران کی کارکردگی کو سراہا۔ وفاقی اورصوبائی حکومت کی طرف سے سوئی گیس کیلئے منظور کردہ فنڈ سے سوات کے متعدد علاقوں میں گیس منصوبوں پرکام جاری۔ ایم پی اے گران خان نے تحصیل خوازہ خیلہ، تحصیل چارباغ، منگلور، سنگوٹہ کے جرگوں کیلئے وزیراعلیٰ سے ملاقات کاوقت بھی لیا، جوآئندہ ہفتہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات کی اورعلاقائی مسائل اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بحث کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایم پی اے گران خان کے کوششوں کوسراہا۔ اورپی کے 4میں لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے اورعلاقے میں تحریک انصاف کو مضبوط سیاسی قوت بنانے پر گران خان کو مبارکباد دی۔ عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ سے تحصیل چارباغ، تحصیل خوازہ خیلہ، منگلور، اورسنگوٹہ کے جرگوں کیلئے ٹائم بھی لیا۔ آئندہ ہفتہ ان جرگوں کا وزیراعلیٰ سے ملاقات کرائیں گے، جبکہ خیرولا کیلئے فنڈ بھی مختص کی گئی، چارباغ ہسپتال، ڈگری کالج سمیت علاقے کے دیگرترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ اورڈگری کالج کیلئے فوری طور پر آراضی کی تعین پر بھی اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر بتایا گیا وزیراعلیٰ محمودخان کا سواتی عوام کیلئے بڑا قدام، وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے عرصہ دراز سے پسماندہ اورگیس سے محروم علاقوں کے لئے 98 کروڑ روپے کی لاگت سے 83 کلومیٹر گیس پائپ لائن پر 90 فیصد کام بھی مکمل کروالیا۔ محمودخان کی خصوصی کوششوں سے وفاقی اورصوبائی مشترکہ فنڈ سے اس منصوبے سے دمغار ڈھیرئی، برہ بانڈئی، کوزہ بانڈئی،ننگولئی، شکردہ، کوز شیرپلم، برشیرپلم، مٹہ، خوازہ خیلہ، عالم گنج، شہاب نگرا، دکوڑک، چارباغ، آلہ آباد، سیرتلیگرام، کوکارئی، جامبیل، رشہ گٹہ، اسلامپور، سپل بانڈئی اور ان سے ملحقہ علاقے مستفید ہوں گے، 305کلومیٹر پرمحیط گیس ترسیل کے نظام پراگست 2020 سے کام شروع ہوگا اورجون2021 کو پایہ تکمیل تک پہنچے گا اس دوران بیشتر علاقوں میں صارفین کواگلے دوماہ کے عرصے میں گیس کی سپلائی بھی شروع ہوجائیگی۔ گیس فراہمی سے ان علاقوں کاعرصہ دراز سے دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائیگا۔ اس مد میں درکارتمام فنڈز محکمہ سوئی کوفراہم کئے جاچکے ہیں۔
930 total views, no views today



