سوات، ماہ دسمبر میں موٹروہیکل اتھارٹی کی کارروائیاں ایک لاکھ 89ہزار 100روپے جرمانے وصول کئے گئے ،کارروائیاں ملاکنڈ ڈویژن کے تین ضلعوں سوات ،شانگلہ اور ملاکنڈ میں عمل میں لائی گئی ،تفصیلات کے مطابق موٹر وہیکل اتھارٹی سوات نے ماہ دسمبر کی کارروائیوں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق زائد کرایوں کے وصولی ،سی این جی کٹس اور اگ بجھانے والے الات نہ رکھنے پر عمل میں لائی گئی اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے موٹر وہیکل ایگزامنر محمد اکرام خان نے کہاکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ وہ تمام افراد جو ٹریفک قوانین اور موٹروہیکل اتھارٹی کے جانب سے جاری کردہ ہدایت پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
578 total views, 2 views today
Comments