مینگورہ،قومی وطن پارٹی نے ممبرسازی کا باقاعدہ افتتاح کردیا،صوبائی حلقوں کی سطح پر ارگنائزرمقرر کردئے گئے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مینگورہ میں قومی وطن پارٹی کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری سابق سنیٹر شجاع الملک خان نے کی،اجلاس کے دوران پارٹی کیلئے ممبرسازی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا جبکہ صوبائی حلقوں کیلئے ارگنائز بھی مقرر کردئے گئے،
اس حوالے سے قومی وطن پارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سوات کے حلقہ پی کے اسی کیلئے سابق صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو،اکیاسی کیلئے حاجی عمرزادہ،82 جمیل خان،83کیلئے حاجی صاحبزادہ،84کیلئے نصراللہ خان،85کیلئے ملک دیداراور پی کے 86کیلئے رحیم اللہ کو ارگنائزر مقررکیاگیا جبکہ ممبرسازی کا پہلا فارم مرکزی فنانس سیکرٹری شجاع الملک خان نے پرکیا،مقررکاکہنا تھا کہ کارکن ممبرسازی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ ممبرسازی کریں۔
413 total views, no views today


