سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقہ مدین کے گاوں شاہ گرام کے متاثرین مین امدادی اشیا تقسیم کردی گئی ہے، مدین میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں شرافت علی تھے، جنہوں نے پینتالیس کے قریب متاثرہ مکانوں کے مالکانان میں امدادی سامان تقسیم کردی ، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین صداقت علی ، ٹی ایم اے اور دیگر افراد بھی شریک تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شرافت علی نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین سیلاب کی ہرممکن تعاون جاری رکھے گی ، اور مشکل کے اس متاثرین سیلاب کیساتھ ہر مکن اور بھر پورتعاون کیا جائیگا ، اس موقع پر متاثرین میں سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔
924 total views, 2 views today
Comments