سوات (سوات نیوز ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے،سید مودودی نے دین حق کی غلبہ کیلئے جماعت اسلامی کی بنیا درکھی تھی،جماعت اسلامی قوم کی دلوں اور ذہنوں میں انقلاب برپا کرنے کیلئے بنی ہے،اس وقت پورے ملک میں ا لخدمت فاؤنڈیشن کا نیٹ ورک قائم ہے اور ہر مشکل میں قوم کی خدمت کیلئے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے،پاکستان میں اسلامی نظام کی جد و دوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختو نخوا ن مشتاق احمد خان نے سوات میں جماعت اسلامی تحصیل کبل کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے یوم تاسیس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بیرونی قر ضوں میں ڈبو دیا ہے،پی ٹی آئی کی دوسالہ حکومت میں غریب عوام کے کندھوں پر قرضوں کی بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔آج ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے گیس، بجلی، پٹرول اور اشیاء ضروریہ کے قمیتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ادویات کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہے،اس وقت پاکستان پر سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ مافیاز کی حکومت ہے۔اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی سوات حافظ اسرار احمد،حاجی رحمت علی اورسابق ضلعی امیر مولانا فضل سبحان نے بھی خطاب کیا۔
992 total views, no views today