مینگورہ(سوات نیوز)علاقہ کوکارئی میں بلڈ کیمپ لگ گیا،نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،درجنوں افراد نے خون کے عطیات دئے،کیمپ میں پورا دن خون دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،اہل علاقہ نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا،گذشتہ روزخپل کلی وال کارواں نے فرنٹیئر بلڈ فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے کوکارئی گاؤں میں خون کا عطیہ دینے والوں کا کیمپ لگایا جس میں سینکڑوں افراد نے خون کا عطیہ دینے کی پیشکش کی، نوجوانوں اور علاقے کے کرکٹ و والی بال کے کھلاڑیوں نے اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ حصہ لیا، کیمپ میں سب سے پہلے تنظیم کے وائس چیئرمین اخترعلی خان نے خون کا عطیہ دے کر اس بابرکت کام کا آغاز کیا، کیمپ صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہا اس دوران ایک سو پانچ افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے اور پینتس افراد سے خون کا عطیہ لیا گیا،اس موقع پر ہیلتھ ونگ کے کوآرڈی نیٹر محمد عالم خان اور بلڈ یونٹ کے انچارج ریحان باور خان نے خون کا عطیہ دینے والے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا، تنظیم کے ممبران نے کیمپ میں کام کرنے والے ٹیکنیکل عملہ اور خون دینے والے تمام افراد کی تعریف کی اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہا فرنٹیر فاؤنڈیشن کے نمائندے نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی کوکارئی کے عوام کو ایمرجنسی میں خون کی ضرورت ہوگی توفاؤنڈیشن کی خدمات اس سلسلے میں فوری طور پر دستیاب ہوگی،کیمپ کی نگرانی نتظیم کے چیئرمین فضل مولا زاہدالمعروف خان کررہے تھے جبکہ اس موقع پرآفرین خان،ایازبادشاہ سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران اور ممبران عرفان خان،امجدخان اوردیگر بھی موجودتھے۔
914 total views, 2 views today