مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ گل کدہ میں پانی بحران کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ،جلسہ جلوس ،ٹی ایم اے اورحکومت کے خلاف نعرہ بازی،مسئلہ حل نہ ہونے کی صور ت میں احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی ،گذشتہ روز علاقہ گل کدہ کے عوام نے پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے جنیدشہاب اوردیگر نے کہاکہ ایک ہفتہ سے علاقے میں پانی کی سپلائی بند ہے اور پائپ لائینوں سے پانی کی جگہ گندگی برآمد ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں باربارا ٹی ایم اے حکام سے رابطہ کیا مگر مسئلہ حل نہ ہوا جس کے بعدڈی سی سوات کے پاس گئے مگر اس کے باوجود بھی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات اورپریشانی کا سامناہے مگر متعلقہ حکام کو اس کا کوئی احساس نہیں،مقررین نے کہاکہ جو حکومت عوام کو بجلی،پانی،گیس اور دیگر سہولیات نہیں دے سکتی تو اسے اقتدارکا کوئی حق نہیں لہٰذہ وہ فوری طورپر مستعفی ہوجائے،مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر پانی کا مسئلہ فوری طورپر حل نہ ہوا تو وہ احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے،بعدازاں مظاہرین جلوس کی شکل میں میونسپل کمیٹی پہنچ گئے جہاں پر ٹی ایم او نے ان کے ساتھ مذاکرات کئے اورانہیں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانے کرائی ۔
746 total views, no views today


