سوات(سوات نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر اپر سوات سے ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن میاں شرافت علی خان اور ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے شاگرام اور تیرات میں سیلاب کے باعث شہداء اور زخمیوں کے ورثہ میں مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے تقسیم کیے۔اس موقع پر دوسروں کا علاؤہ وزیر اعلیٰ کے بھائی احمد خان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریوں کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہداء کے لیے پانچ پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا ان ہدایات کی روشنی میں میں علاقے کی ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی خان نے آتوار کے روزڈپٹی کمشنر سوات کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور شہداء اور زخمیوں کی ورثہ میں امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر دس شہداء اور پانچ زخمی افراد کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے قانونی ورثاء مین چیک تقسیم کی گئی اس موقع پر وزیراعلی کی طرف سے علاقے کے عوام کو یقین دلایا گیا کہ متاثرین کی ہر قسم کی امداد اور انہیں بحال کرانے میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان،تحصیل میونسپل آفیسربحرین میاں قیصرخان اور ڈی ایس پی مدین سرکل عطإاللہ خان بھی موجود تھے.
884 total views, no views today



