مینگورہ ، رکشہ ڈرائیور کا انتظامیہ کے ناروا رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ نشاط چوک اور شہر کے دیگر شاہرائیں بند ، رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر بر کت لالا نے 4سٹروک اور اوٹ ڈسٹرکٹ نمبر کے خاتمے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غریب ڈرائیوروں کا معاشی قتل ہے ۔ سینکڑ وں افراد بے روز گار ہو جائینگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ واپس لیا جائے ور نہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے ۔
آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کی مداخلت اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور مطالبات کے حل کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔
316 total views, no views today
Comments


