سوات(سوات نیوز) سوات کے علاقہ تیرات شاہ گرام میں انے والے سیلاب میں لاپتہ چھ افراد میں سے دو کی لاش برامد کرلی گئی ۔ خاتون اور نوجوان کی کاشیں ورثاء کے حوالے کی گئی ۔
ریسکیو 1122کے مطابق سیلاب میں ڈوبنے والے سرحد شاہ ولد ابراہیم شاہ سکنہ شگئ شاہ گرام کی لاش مل گئی ، ریسکیو کے مطابقسرحد شاہ کی لاش شاہ گرام خوڑ سے برآمد ہوگی ہےلاش شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا ،
اسی طرح سیلابی ریلی میں لاپتہ ہونے والے 15 سالہ لڑکی کی جسد خاکی کالاکوٹ کے مقام پر دریائے سوات سے برآمد، ریسکیو 1122کے مطابق 2 روز قبل مدین کے برساتی نالوں میں طغیانی سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے تھے، لاپتہ ہونے افراد میں لڑکی کی جسد خاکی کو دریائے سوات سے برآمد کی لی گئی، 15 سالہ لڑکی کی شناخت نازہ مینہ بی بی کے نام سے ہو گئی جس کا تعلق گاؤں تیرات سے ہے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جسد خاکی کو ابائی گاؤں تیرات روانہ کر کے لواحقین کے حوالے کیا۔
1,401 total views, no views today



