سوات(سوات نیوز)سوات ہیلتھ جیم میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں سوات ہیلتھ جیم کے ویٹ لوز کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کی جبکہ اس موقع پر سوات ہیلتھ جیم کے بزرگ افراد جن کو اعصابی امراض لاحق تھے ایم ڈی میاں جاوید حسین صاحب اور دیگر کوچز کے پرخلوص محنت سے اللہ تعالی نے فالج ، پولیو ، شوگر ،ہائی بلڈ پریشر، بیڈ کولیسٹرول والے مریض بڑے پیٹ والے افراد اور اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں کو سوات ہیلتھ جیم میں ایکسرسائز کے ذریعے شفاء پانے والوں حضرات کے حوصلہ افزائی کےلیے شیلڈ ،سرٹیفکیٹ اور میڈل دی گئی ، تقریب کا مہمان خصوصی جناب مجید اللہ صاحب، صدارت ذاکر صاحب، اعزازی مہمان گل بوستان صاحب، سیٹج سیکٹری کی ذمہ داری کیوکیش کراٹے ماسٹر مسرور خان نے ادا کی کی، جبکہ اس موقع پر سینئر ماسٹر عثمان علی، قابلِ قدر لیکچرار جناب بخت رحمان صاحب سوات ہیلتھ جیم کا ہیڈ کوچ عطاء اللہ، چیئرمین بابو ،سیئنر کوچ جناب فضل کرم صاحب، رننگ ماسڑ گل محمد سیکندر خان ، ابراھیم صاحب ، موسٹ سینئر ماسٹر جناب شیر زمان سر، اقبال لا لا ، عمر علی سوات ہیلتھ جیم تمام کے کوچز ، ٹینرز ، دیگر اہم عہدے دار اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر سوات سپورٹس سے تعلق رکھنے والے تمام نامور استاتذہ کرام نے شرکت کی ، تقریب کے بعد سوات ہیلتھ جیم کے جانب سے تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کےلیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
845 total views, 2 views today