مینگورہ(ناصرعالم سے)ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے کہاہے کہ ہمارامقصد مظلوم کی دادرسی اورمجرموں کو قانون کے مطابق سزادلاناہے، اس مقصدکے حصول اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تردستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کسی بے گناہ کی دل ازاری نہ ہو جبکہ جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے، عوام کو جرائم سے پاک معاشرہ فراہم کرنا ہمارا مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز اپنے دفترمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ انوسٹی گیشن عملی کو ہدایت دی ہے کہ وہ مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی رو رعایت نہ کرے جبکہ مظلوموں کی بھرپوراندازمیں دادرسی کرے ہمارا کام اور مقصد مظلوموں کو فوری انصاف کی فراہمی ہے پولیس کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین کسی قسم کے فاصلے باقی نہیں رہیں،انہوں نے کہاکہ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر معاشرہ کو تمام تر سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے جس کیلئے پولیس کوعوام کے تعاؤن کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ محدود مدت میں انوسٹی گیشن ٹیم نے کئی وارداتوں میں ملوث میں ملزموں کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان سے برآمدگیاں بھی کیں، اس وقت انوسٹی گیشن ٹیم جن کیسوں کی تفتیش میں مصروف ہے ان میں عنقریب بڑی کامیابیاں ملیں گی،انہوں نے کہاکہ عوام کو جرائم سے پاک ایک پرامن معاشرہ دینے کیلئے ہماری دن رات کی کوششیں جاری ہیں تاہم عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں کیونکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاؤن سے معاشرہ ہرقسم کے جرائم پاک ہوسکتا ہے۔
945 total views, no views today



