سوات(سوا ت نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالف جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں مخالفین قوم کو جھوٹی باتوں سے ورغلا نہیں سکتے حلقہ پی کے 5 کی تعمیر و ترقی ہمارا نصب العین ہے اب خالی نعرے لگانے والوں کا دور گزر چکا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیدوشریف میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوامی خدمت کے سوا ہماراکوئی اور ایجنڈا نہیں ہے عوام ہی ہماری طاقت ہے اور مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سیکٹر پر خرچ کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انصاف عام، احتساب سرعام کو عملی جامہ پہنادیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایس ایم ایس اور ایزی لوڈ کلچر کا خاتمہ کردیا ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ہمیشہ ملک و قوم کی فلاح کی سیاست اور کام کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی ملک کی خیر خواہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں ضلع سوات کو مثالی ضلع بنا کر دکھاؤں گا میری تمام تر توجہ اس ضلع کے عوام کی خوشحالی و ترقی پر ہے تاکہ یہاں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
878 total views, no views today



